Home sticky post جعفر ایکسپریس حملہ، فورسز کا آپریشن آخری مراحل میں داخل، تمام دہشتگرد جہنم واصل

جعفر ایکسپریس حملہ، فورسز کا آپریشن آخری مراحل میں داخل، تمام دہشتگرد جہنم واصل

Share
Share

بولان: بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کا آپریشن آخری مراحل میں داخل ہو گیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق بڑی تعداد میں یرغمال مسافروں بشمول عورتوں اور بچوں کو بازیاب کرا لیا گیا، موقع پر موجود تمام دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بازیاب کرائے گئے بچوں اور خواتین کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیا جا رہا تھا، اس سے پہلے 190 مسافروں کو بازیاب کروایا جاچکا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق کلیئرنیس آپریشن کے دوران انتہائی احتیاط اور مہارت کا مظاہرہ کیا گیا اور معصوم جانیں بچائی گئیں، تاہم پہلے سے دہشتگردوں کی بربریت کا نشانہ بننے والے کچھ شہید مسافروں کی تعداد کا تعین کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق موقع پر موجود تمام دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ، دہشت گردوں نے خودکش بمباروں کو یرغمالی مسافروں کے پاس بٹھایا ہوا تھا اور خودکش بمبار دہشت گرد خود کش جیکٹس پہنے ہوئے تھے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گرد اپنے بیرون ملک ہینڈلرز سے بذریعہ سیٹلائٹ فون رابطے میں تھے اور فورسز کے آپریشن کے باعث چھوٹی ٹولیوں میں تقسیم ہوگئے تھے۔

ادھر امن و امان کے پیش نظر جعفر ایکسپریس کو 3 روز کیلئے معطل کر دیا گیا، کراچی جانیوالی بولان میل کی سروس بھی معطل ہے۔

علاوہ ازیں سکیورٹی ذرائع کے مطابق جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے بزدلانہ حملہ پر بھارت اور ملک دشمن سوشل میڈیا غیر معمولی طور پر متحرک ہے۔

بزدلانہ حملہ ہونے کے وقت سے لے کر ہندوستانی میڈیا، سوشل میڈیا اور ملک دشمن سوشل میڈیا اکاؤنٹس ملکر مسلسل گمراہ کن، جھوٹا اور فیک پروپیگنڈا کرنے میں مصروف ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ پروپیگنڈا اور فیک نیوز پھیلانے میں پرانی ویڈیوز، اے آئی سے تیار کردہ ویڈیوز، پرانی تصاویر، فیک وٹس ایپ پیغامات اور پوسٹرز کے ذریعے ہیجان پیدا کرنے کی مذموم کوشش کی جا رہی ہے۔

ذرائع نے مزید کہا کہ دہشت گردوں سے جڑے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی پاکستان مخالف زہر اگلنے میں ہندوستانی میڈیا کا بھرپور ساتھ دے رہے ہیں، ہندوستانی میڈیا پاکستان سے باہر بیٹھے خود ساختہ بھگوڑے بلوچ رہنماؤں کے تجزیے دکھا کر لوگوں کو گمراہ کرنے میں مصروف ہے۔

عوام سوشل میڈیا پر پھیلائے جانے والے گمراہ کن اور من گھڑت پروپیگنڈا کی بجائے مستند ذرائع سے دی جانے والی معلومات پر اکتفا کریں۔

Share
Related Articles

پی ایس ایل 10، لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 65 رنز سے شکست دیدی

کراچی: پی ایس ایل 10 کے چھٹے میچ میں لاہور قلندرز نے...

حکومت کا ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو نہ دینے کا فیصلہ

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی منڈیوں میں تیل...

مالدیپ کا بڑا اقدام ،اسرائیلی پاسپورٹ کے حامل افراد کے ملک میں داخلے پر پابندی لگا دی

مالے:مالدیپ نے غزہ کے مظلوم فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے اسرائیلی...

ون ڈے فارمیٹ میں گیندوں سے متعلق قانون میں تبدیلی متوقع

دبئی:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ایک روزہ فارمیٹ میں بیٹرز اور...