کوئٹہ: گھر میں فائرنگ اور آگ لگانے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ضلع صحبت پور کے گاوٴں دوران خان میں گھر پر حملہ کیا گیا، جاں بحق ہونے والوں میں خاتون اور 3 بچے بھی شامل ہیں، واقعہ اراضی کے تنازع پر پیش آیا۔
واقعہ کی اطلاع پر پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق افراد کی لاشوں کو فوری ہسپتال منتقل کر دیا گیا، واقعہ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس نے واقعہ کی تفتیش اور ملزموں کی تلاش شروع کر دی۔