Home سیاست جہانگیر ترین نے نئی جماعت کا اعلان کر دیا

جہانگیر ترین نے نئی جماعت کا اعلان کر دیا

Share
Share

لاہور: جہانگیر ترین نے نئی جماعت "استحکام پاکستان پارٹی” کا باضابطہ طور پر اعلان کر دیا جس کے بعد پاکستان کے سیاسی منظر نامے پر نئی سیاسی پارٹی کا اضافہ ہو گیا ہے۔

جہانگیر ترین نے نئی جماعت کا اعلان عبدالعلیم خان کے گھر عشائیہ کے موقع پر کیا جس کے بعد سو کے قریب سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے نئی جماعت میں شمولیت بھی اختیار کر لی۔

سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل، سابق وفاقی وزراء علی حیدر زیدی، عامر کیانی، فردوس عاشق اعوان اور محمود مولوی نے نئی جماعت کو جوائن کر لیا ہے۔

سابق صوبائی وزرا فیاض الحسن چوہان، ڈاکٹر مراد راس، جے پرکاش، فاٹا سے جی جی جمال، خیبرپختونخوا سے اجمل وزیر، نعمان لنگڑیال اور نوریز شکور بھی نئی جماعت میں شامل ہو گئے، تمام سیاسی رہنماؤں نے جہانگیر ترین پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا، عشائیے میں عون چودھری، عبدالعلیم خان سمیت کئی رہنما موجود تھے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...