Home سیاست جہانگیر ترین نے نئی سیاسی جماعت "استحکام پاکستان پارٹی” کا اعلان کردیا

جہانگیر ترین نے نئی سیاسی جماعت "استحکام پاکستان پارٹی” کا اعلان کردیا

Share
Share

لاہور:جہانگیر ترین نے نئی سیاسی جماعت "استحکام پاکستان پارٹی” کا اعلان کر دیا۔کہتے ہیں سیاست میں آنےکامقصدملکی ترقی میں اپناحصہ ڈالناہے.

جہانگیر ترین نے لاہور میں علیم خان اور عمران اسماعیل سمیت دیگر رہنماوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کی نئی پارٹی کا باضابطہ اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک نازک دورسےگزررہاہے، سیاست میں آنےکامقصد ملکی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنا ہے،روایتی سیاستدان نہیں تھااس لیےتاخیرسےسیاست میں آیا،ایک جذبےکے ساتھ تحریک انصاف میں شامل ہواتھا،پی ٹی آئی کومضبوط سیاسی قوت بنانےکیلئے بھرپور جدوجہد کی۔

جہاانگیر ترین نے کہاکہ 9مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعات نہیں ہونے چاہیے تھے،پاکستان سے انتشارکو ختم کرنا ہے۔ سانحہ نو مئی میں ملوث افراد کو سخت سزا دی جانی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ 2013کےبعدپی ٹی آئی میں نیاجوش اورجذبہ پیداکیاجس طرح چاہتےتھے معاملات اس طرح نہیں چل سکے،ملک میں اصلاحات کیلئےجدوجہدکی لیکن ایسانہ ہوسکا، یقینی بنایاپی ٹی آئی ایسی قوت بنےکہ ہرالیکشن جیتے۔

جہانگیر ترین نے کہا پاکستان کی سیاست کو نئی سمت کی ضرورت ہے ۔ جمہوری نظام کی مضبوطی کیلئے حکومت اوراپوزیشن کو آئینی ذمے داریوں کو پورا کرنا ہوگا ، آنے والے دنوں میں اپنا اصلاحاتی ایجنڈا منظرعام پرلائیں گے۔

سابق صوبائی وزیرعبدالعلیم خان نے کہا کہ ہمیں خوشحال پاکستان کا خواب دکھایا گیا،ہم جو کرسکتے تھے، ہم نے جدوجہد میں حصہ ڈالنے کی کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی موجودہ صورتحال سے تمام پاکستانی پریشان ہیں، اسی صورتحال میں ہم سب نے ملکرفیصلہ کیا کہ ملکی سیاست میں کردارادا کیا جائے، اورسب ایک ہی پلیٹ فارم پراکٹھے ہوں۔

عبدالعلیم خان نے کہا کہ ایک پارٹی کے قیام کا فیصلہ کیا،جہانگیرترین نےسب کواکٹھا کرنے میں بڑےپن کامظاہرہ کیا،ہم نےگزشتہ11سے12سال ایک ہی پلیٹ فارم پرگزارے،جہانگیرترین کی سیاسی بصیرت سےسب ایک پلیٹ فارم پراکٹھےہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب ملکرکراس نئی سیاسی جدوجہد اپناحصہ ڈالیں گے،انتشارختم کرکے پاکستان کوترقی کے سفرپرگامزن کرنا چاہتے ہیں ۔ اس لئے جہانگیرترین کی رہنمائی میں ایک پلیٹ فارم پراکھٹے ہونے کا فیصلہ کیا ہے ۔ سب ملکر سیاسی جدوجہد میں حصہ ڈالیں گے۔

سینئرسیاستدان عبدالعلیم خان نے کہا کہ انتشار پاکستان کو کھوکھلا کررہا ہے، پاکستان سے انتشار کو ختم کرنا ہے پاکستان کو خوبصورت ترقی یافتہ ملک بنانا ہے،ایسا پاکستان بنائیں گےجس میں عوام، پارلیمان، عدلیہ، اسٹیبلشمنٹ ایک پیج پر ہوں۔

تقریب میں تحریک انصاف کے سابق رہنما تنویرالیاس،محمودمولوی،فردوس عاشق اعوان، فوادچوہدری،عمران اسماعیل، عامرکیانی،علی زیدی بھی موجودتھے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...