Home سیاست جہانگیر ترین کا سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان

جہانگیر ترین کا سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان

Share
Share

لاہور: استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین نے سیاست اور آئی پی پی کے چیئرمین کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین نے کہا کہ میں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے اس الیکشن میں میری حمایت کی اور اپنے مخالفین کو بھی مبارکباد پیش کرنا چاہتا ہوں۔

جہانگیرترین نے کہا کہ میں پاکستانی عوام کی مرضی کا بے پناہ احترام کرتا ہوں، اس لئے میں نے آئی پی پی کے چیئرمین کے عہدے سے استعفیٰ دینے اور سیاست سے یکسر کنارہ کشی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے، میں آئی پی پی کے تمام ممبران کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں، اللہ کے فضل و کرم سے میں ذاتی حیثیت میں اپنی صلاحیت کے مطابق اپنے ملک کی خدمت کرتا رہوں گا، میری دعا ہے کہ آئندہ چند سالوں میں پاکستان ترقی کی منازل طے کرتا ہوا نظر آئے۔

عبدالعلیم خان نے جہانگیر ترین کے استحکام پاکستان پارٹی کی چیئرمین شپ چھوڑنے کے اعلان پر ردعمل میں کہا کہ جہانگیر خان ترین کے فیصلے سے دلی طور پر دکھ ہوا ہے، اس میں کوئی شک نہیں کہ جہانگیر ترین اعلیٰ پائے کے پروفیشنل ہیں۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...