لاہور :پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز کے مالک معروف سیاست دان جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر ترین نے خودکشی کرلی۔لاہور پولیس کاکہناہے کہ عالمگیر ترین نے پستول سے اپنے سر میں گولی مار لی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں 2021 کی ٹرافی اپنے نام کرنیوالی ملتان سلطانز ٹیم کے اونز عالمگیر ترین نے خودکشی کرلی۔
لاہور پولیس کے مطابق عالمگیر ترین نے پستول سے اپنے سر میں گولی مار لی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ عالمگیر ترین نے خودکشی سے قبل ایک تحریر بھی چھوڑی ہے جس میں انہوں نے اپنی بیماری کا ذکر کیا ہے۔
دوسری جانب ان کے قریبی دوستوں کا کہنا ہے انہیں عالمگیر ترین کی بیماری کا علم نہیں، وہ غیر شادی شدہ تھے، انکے دوستوں کے مطابق عالمگیر ترین کی عمر 63 سال تھی جبکہ انکی منگنی ہوئی تھی اور وہ دسمبر میں شادی کرنے جا رہے تھے۔
خیالرہے کہ عالمگیر ترین سابق رکن اسمبلی جہانگیر ترین کے بھائی ہیں۔