Home سیاست جے شنکر کا پی ٹی آئی کی جدوجہد سے کوئی تعلق نہیں، بیرسٹر گوہر

جے شنکر کا پی ٹی آئی کی جدوجہد سے کوئی تعلق نہیں، بیرسٹر گوہر

Share
Share

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے واضح کیا ہے کہ جے شنکر کا تحریک انصاف کی جدوجہد سے کوئی تعلق نہیں۔

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا کے بیان سے متعلق وضاحت دیتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ ہندوستان سے متعلق پی ٹی آئی کی پالیسی 27 سالہ جدوجہد میں کبھی تبدیل نہیں ہوئی۔ ریاست پاکستان کی بھارت سے 70 سالہ پالیسی ہی پی ٹی آئی پالیسی کی بیک بون ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیرسٹر سیف کا بیان سیاق وسباق سے ہٹ کر لیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی کی جدوجہد اندرونی ہے۔ جے شنکر کا پی ٹی آئی کی جدوجہد سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ پی ٹی آئی کی سیاسی جدوجہد میں کسی بھی غیر ملک بشمول ہندوستان کا کوئی عمل دخل نہیں ہے۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ پرامن احتجاج پاکستانیوں کا آئینی حق ہے،بشمول جے شنکر کسی غیر ملکی کو دعوت نہیں دی۔ بشمول جے شنکر کسی غیر ملکی کو اجازت نہیں کہ وہ ہمارے معاملات پر تبصرہ کرے یا شرکت کرے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...