Home سیاست ‎جلاوٴ گھیراوٴ مقدمات ، بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

‎جلاوٴ گھیراوٴ مقدمات ، بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

Share
Share

‎لاہور: لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی جلاوٴ گھیراوٴ کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی۔

‎انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانتوں پر سماعت کی، سابق وزیراعظم کے جونیئر وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔
‎جونیئر وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ بانی پی ٹی آئی کے وکیل اسلام آباد میں القادر ٹرسٹ کیس میں مصروف ہیں، لیگل ٹیم کو دلائل دینے کے لیے مزید وقت دیا جائے۔

‎عدالت نے جونیئر وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتوں میں 19 فروری تک توسیع کر دی اور آئندہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی کی جیل سے ویڈیو لنک حاضری کے لیے انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...

بلاول بھٹو نے حکومت سے بجٹ مذاکرات کیلئے چار رکنی کمیٹی بنا دی

پیپلز پارٹی کی اہم سیاسی پیش رفت اسلام آباد: Bilawal Bhutto Zardari...