Home سیاست جماعت اسلامی دھرنا ، اسلام آباد کے مختلف مقامات پر 3 ہزار پولیس اہلکار تعینات

جماعت اسلامی دھرنا ، اسلام آباد کے مختلف مقامات پر 3 ہزار پولیس اہلکار تعینات

Share
Share

اسلام آباد: جماعت اسلامی کی دھرنے کی کال کے بعد اسلام آباد کے مختلف مقامات پر 3 ہزار پولیس اہلکار تعینات کردئیے گئے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں وفاقی پولیس کے سینئر افسر نے کہا کہ مظاہرین کو کسی صورت ریڈ زون میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔ فیض آباد فلائی اوور اور اسلام آباد چوک سمیت تمام داخلی راستوں پر نفری لگا دی گئی ہے جبکہ ریڈ زون جانے والے اینٹری پوائنٹس پر بھی بھاری نفری تعینات ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ترنول ، بھارہ کہو،سہالہ میں ٹی چوک ،ایکسپریس وے پرپولیس نفری لگادی۔ دھرنا یا احتجاج کی کال کے بعد ابھی تک کوئی گرفتاریاں نہیں کی گئی ہے۔ ریڈ زون کو سیل کرنے کے لیے کنٹینرز پہنچا دیے گئے ہیں اور شہر کے داخلی راستے جزوی طور پر بند کر دئیے گئے ہیں۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...