Home سیاست مہنگائی، بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف جماعت اسلامی کا لیاقت باغ میں دھرنا جاری

مہنگائی، بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف جماعت اسلامی کا لیاقت باغ میں دھرنا جاری

Share
Share

راولپنڈی: مہنگائی اور بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف جماعت اسلامی کا دھرنا دوسرے روز بھی جاری ہے۔

راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جاری جماعت اسلامی کے دھرنے میں شرکاء بڑی تعداد میں موجود ہیں، دھرنے کی انتظامیہ کی جانب سے شرکاء کے لیے ناشتے کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔

مہنگائی اور بجلی کیبلوں میں اضافے کے خلاف جماعت اسلامی کے دھرنے کے شرکاء نے مطالبات کی منظور ی تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن 11 بجے دھرنے کے مقام پر پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے، امیر جماعت اسلامی آکر آگے کا لائحہ عمل بتائیں گے۔

جماعت اسلامی کے دھرنے کے باعث مریڑ حسن سے کمیٹی چوک تک مری روڈ مکمل بند ہے، میٹرو بس سروس آج دوسرے روز بھی بند ہے جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

میٹرو بس انتظامیہ نے گزشتہ روز صدر سے فیض آباد تک سروس معطل کی تھی، میٹرو بس سروس معطل ہونے سے راولپنڈی سے اسلام آباد جانے والے مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ادھر جماعت اسلامی نے حکومت کی مذاکرات کیلئے 3 رکنی کمیٹی کی پیشکش قبول کر لی، جماعت اسلامی کی قیادت پر مشتمل کمیٹی حکومت سے مذاکرات کرے گی۔

حکومت نے جماعت اسلامی سے مذاکرات کیلئے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی ہے، کمیٹی میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، طارق فضل چودھری اور امیر مقام شامل ہیں۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...