Home سیاست جماعت اسلامی دھرنا، راولپنڈی انتظامیہ کا شرکاء کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کا حکم

جماعت اسلامی دھرنا، راولپنڈی انتظامیہ کا شرکاء کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کا حکم

Share
Share

راولپنڈی: ضلعی انتظامیہ نے جماعت اسلامی کے دھرنے میں شامل شرکاء کو مکمل سیکیورٹی اور تمام ضروری سہولیات فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس میں میونسپل کارپوریشن، واسا اور پی ایچ اے سربراہان کو تمام سہولیات کی فراہمی کی ہدایات دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق شرکاء کی سیکیورٹی اور سہولیات کے لیے اسٹاف مشینری فراہم کی جائے۔

یاد رہے کہ ملک میں مہنگائی اور مہنگی بجلی کے خلاف جماعت اسلامی کا راولپنڈی کے لیاقت باغ میں دھرنا تیسرے روز بھی جاری ہے۔

گزشتہ روز وفاقی حکومت سے مذاکرات کے لیے جماعت اسلامی نے لیاقت بلوچ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی تھی۔ مذاکرات کا پہلا دور آج ہونے کا امکان ہے۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...