Home سیاست جماعت اسلامی کا اکتوبر میں ریفرنڈم کے بعد بجلی کے بل ادا نہ کرنے کااعلان

جماعت اسلامی کا اکتوبر میں ریفرنڈم کے بعد بجلی کے بل ادا نہ کرنے کااعلان

Share
Share

لاہور: جماعت اسلامی پاکستان نے بجلی کے بلوں میں ناجائز ٹیکسز، آئی پی پیز کے خاتمہ اور ریفرنڈم کے بعد بجلی کے بل ادا نہ کرنے کااعلان کردیا۔

لاہور کے وحدت روڈ پر جماعت اسلامی پاکستان نے بجلی کے بلوں میں ناجائز ٹیکسز، آئی پی پیز کے خاتمے اور حکومتی وعدہ خلافی پر دھرنا دیا اور لبنان کی مزاحتمی تحریک حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ شہید کی غائبانہ نماز جنازہ بھی ادا کی گئی۔

دھرنے کے شرکا سے خطاب میں نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نےکہا کہ اکتوبر میں عوامی ریفرنڈم کرکے عوام کو حق دلائیں گے، ان کا دھرنا اعلان ہے کہ حکمران تم اپنے وعدے سے نہیں بھاگ سکتے نہ ہی تمہارا پیچھا چھوڑیں گے۔

انہوں نے کہا پورے ملک میں آج کا دھرنا اس بات کا اعلان ہے کہ شہبازشریف عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کے ساتھ جو طے کرنا تھا وہ کر چکے اب کوئی رکاوٹ نہیں کہ معاہدے پر عمل کرکے عوام کو ریلیف دینا ہوگا۔

جماعت اسلامی پاکستان کے جنرل سیکرٹری امیر العظیم نے کہا کہ ہم بل ادا نہیں کریں گے جس دن عوام نے اعلان کیا اگر ادائیگی بند کردی تو آئی پی پیز بھاگ جائیں گی اور کامیاب ہوں گے۔

دیگر رہنمائوں نے خطاب میں کہا کہ عوام کے لیے بجلی کے مہنگے بلوں کی ادائیگی ناممکن ہوگئی ہے لہٰذا حکومت نے اگر قیمتیں کم کرنے کا وعدہ پورا نہیں کیا تو پھر انہیں گھر بھیج کر ہی دم لیں گے۔

جماعت اسلامی پاکستان نے وحدت روڈ لاہور پر ہونے والے دھرنے میں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ شہید کی غائبانہ نماز جنازہ بھی ادا کی گئی۔

Share
Related Articles

بھارت میں برفانی تودہ گر نے سے 57 مزدور دب گئے

اتراکھنڈ:بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں ایک افسوسناک واقعے میں مودی سرکار کی 15...

این اے 213 عمر کوٹ میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری

کراچی:قومی اسمبلی کی نشست این اے 213 عمر کوٹ میں ضمنی انتخاب...

دارالعلوم حقانیہ پر حملہ میرے گھر اور مدرسے پر حملہ ہے، مولانا فضل الرحمان

پشاور: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا...

مان لیں آپ ہار گئے ہیں ہمیں فیئر ٹرائل کا حق نہیں دیا جا رہا،عالیہ حمزہ

اسلام آباد :پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء عالیہ حمزہ نے کہا ہے...