Home سیاست جماعت اسلامی کا 12جولائی کو اسلام آباد میں ہر صورت دھرنا دینے کا اعلان

جماعت اسلامی کا 12جولائی کو اسلام آباد میں ہر صورت دھرنا دینے کا اعلان

Share
Share

لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت خود گرنا چاہتی، 12 جولائی کو ہر صورت اسلام آباد کے اہم مقام پر بیٹھیں گے۔

اپنے ایک بیان میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ دھرنے کا ایجنڈا بجلی، گیس، پٹرول کی قیمتوں کیخلاف ہے، دھرنا تنخواہ دار طبقے پر ٹیکسوں کی بھرمار کیخلاف احتجاج ہے، حکومت نے دھرنے میں رکاوٹ ڈالی تو خود ہی نتائج بھگتے گی۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ پرامن احتجاج ہمارا حق، عوام کو متحرک کرنے کیلئے ملک بھر میں کیمپنگ ہو رہی ہے، جماعت اسلامی کا واضح موقف ہے سب ادارے اپنی آئینی پوزیشن پر واپس جائیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ آئی پی پیز کا بوجھ عوام پر ڈال دیا گیا ہے، اشرافیہ کو ٹیکس نیٹ میں کیوں نہیں لایا جاتا، عوامی ایشوز کی بنیاد پر عوام کے ساتھ اتحاد ہو چکا ہے اسی لیے دھرنا دے رہے۔

Share
Related Articles

پی ٹی آئی کا مذاکرات ختم کرنے کااعلان افسوسناک ہے،دوبارہ غور کرے، مذاکرات نہ چھوڑے، عرفان صدیقی

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان جاری مذاکرات میں حکومتی...

قانون سازی سوشل میڈیا کیلئے ہے، ورکنگ جرنلسٹس کو تحفظ ملے گا، عطاء تارڑ

اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے پیکا ایکٹ میں ترامیم...

وزیراعظم کی ورلڈ بینک کی تقریب میں جرمن اور عربی زبان میں گفتگو، سب حیران رہ گئے

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف کی پاکستان میں ورلڈ بینک کے کنٹری...

جوڈیشل کمیشن بنے گا یا نہیں فیصلہ نہیں ہوا، تحریک انصاف کو 28 جنوری کو بتادیں گے، سینیٹر عرفان صدیقی

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان جاری مذاکرات میں حکومتی...