Home سیاست جمعیت علمائے اسلام کا چوہدری نثار علی خان کی حمایت کا اعلان

جمعیت علمائے اسلام کا چوہدری نثار علی خان کی حمایت کا اعلان

Share
Share

راولپنڈی :جمعیت علمائے اسلام نے آزاد امیدوار سابق وفاقی وزیر چوہدری نثار علی خان کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ حمایت کا فیصلہ حلقہ این اے 53 پر جے یو آئی امیدوار ایاز شاہین کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے بعد کیا گیا۔
جامعہ اسلامیہ صدر راولپنڈی میں چوہدری نثار کے فوکل پرسن شیخ ساجد اور ضلعی امیر جے یو آئی ڈاکٹر ضیاء الرحمن نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جے یو آئی حلقہ این اے 53 پر چوہدری نثار کی جبکہ پی پی 19 پر چوہدری نثار جے یو آئی کے امیدوار ضیاء اللہ خان کی حمایت کریں گے۔

ڈاکٹر ضیاء الرحمن نے کہ جمعیت علمائے اسلام راولپنڈی میں ہر قومی اور صوبائی سیٹ پر الیکشن میں حصہ لے رہی ہے ،، حلقہ این اے 53 پر کاغذات مسترد ہونے پر ہمارے آپس میں رابطے ہوئے۔چوہدری نثار خان صاحب بڑی شخصیت ہیں ان کی حلقے کیلئے خدمات ہیں، مساجد اور مدارس کا خیال رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ کے طور پر انہوں نے جو کام کئے وہ کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں الیکشن میں بھرپور حمایت کریں گے،، چوہدری نثار کے فوکل پرسن شیخ ساجد جے یو آئی کے اکابرین کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

Share
Related Articles

ججز منتقلی معاملہ: بیرسٹر گوہر کی مخالفت، جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے...

بانی پی ٹی آئی کا آنکھوں کا علاج: پمز اسپتال کی وضاحت جاری

اسلام آباد: پمز اسپتال انتظامیہ نے بانی پاکستان تحریک انصاف کے آنکھوں...

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا شیڈول جاری

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقاتوں کے سلسلے...

سہیل آفریدی کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات ،ملک کی سیاسی صورتحال ، اہم قومی امور پر گفتگو

اسلام آباد:وزیراعلی ٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے محمود خان اچکزئی سے...