Home Uncategorized جنت مرز نے دو بلاک بسٹر ڈراموں کی آفر ملنے کے ثبوت پیش کردئیے

جنت مرز نے دو بلاک بسٹر ڈراموں کی آفر ملنے کے ثبوت پیش کردئیے

Share
Share

کراچی: پاکستان کی معروف ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے سوشل میڈیا پر ہونے والی ٹرولنگ کے جواب میں دو بلاک بسٹر ڈراموں کی آفر ملنے کے ثبوت پیش کردیے۔جنت مرزا نے لکھا کہ میں کبھی بھی اپنی وضاحت یا سوشل میڈیا پر ذاتی چیٹس شیئر کرنا نہیں چاہتی تھی کیونکہ مجھے یہ بے عزتی لگتی ہے لیکن حالات قابو سے باہر ہو رہے تھے۔

ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے نجی ٹی وی ٹاک شو میں میں دعویٰ کیا تھا کہ انہیں دو بلاک بسٹر ڈراموں ”پری زاد“ میں اشنا شاہ اور ”ہم کہاں کے سچے ہیں“ میں کبریٰ خان کی جگہ پر مرکزی کردار ادا کرنے کی آفرز ہوئی تھیں لیکن اْن دنوں جاپان میں ہونے کی وجہ سے انہوں نے انکار کردیا تھا۔

جنت مرزا کا یہ دعویٰ سوشل میڈیا صارفین نے تسلیم کرنے سے انکار کردیا اور انٹرنیٹ پر انکے دعوے کا خوب مذاق اڑایا گیا۔تاہم جنت مرزا نے اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے اپنی صفائی میں ہم ٹی وی اور نینا کاشف کے ساتھ اپنی گفتگو کے اسکرین شاٹس انسٹاگرام پر شیئر کردیے ہیں۔

جنت مرزا نے لکھا کہ میں کبھی بھی اپنی وضاحت یا سوشل میڈیا پر ذاتی چیٹس شیئر کرنا نہیں چاہتی تھی کیونکہ مجھے یہ بے عزتی لگتی ہے لیکن حالات قابو سے باہر ہو رہے تھے۔

جنت مرزا نے واضح کیا کہ میں اتنی بے وقوف نہیں ہوں کہ شو میں چیزوں پر جھوٹ بولوں، ان دنوں لوگ بہت مایوس ہیں اور وہ کسی اور کو کامیاب ہوتے ہوئے نہیں دیکھ سکتے۔

انہوں نے کہاکہ کسی پرٹرول کرنے سے پہلے یہ سوچ لیں کہ آپ کی وجہ سے دوسرے شخص کا ذہنی سکون کس حد تک تباہ ہو رہا ہے۔ یا آپ کم از کم کسی آفیشل سے اس بارے میں تصدیق کرلیں۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...