Home Uncategorized جاپان کا غزہ کے شہریوں کے لیے 10 ملین ڈالرز امداد دینے کا اعلان

جاپان کا غزہ کے شہریوں کے لیے 10 ملین ڈالرز امداد دینے کا اعلان

Share
Share

ٹوکیوں :جاپان نے غزہ کے شہریوں کے لیے 10 ملین ڈالرز امداد دینے کا اعلان کر دیا۔جاپان کی وزیرِ خارجہ یوکو کامیکاوا کا کہنا ہے کہ غزہ کے شہریوں کی مدد کے لیے 10 ملین ڈالرز امداد فراہم کریں گے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاپانی وزیرِ خارجہ نے کہا ہے کہ وہ تشویش کے ساتھ غزہ کی صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہیں، جاپان توقع کرتا ہے کہ صورت حال جلد سے جلد پْرسکون ہو جائے گی۔

یوکو کامیکاوا نے مزید کہا ہے کہ وہ اپنے ایرانی ہم منصب کے ساتھ بات چیت کے لیے حتمی تیاری بھی کر رہی ہیں۔

علاوہ ازیں پاکستان نے بھی غزہ میں انسانی بنیادوں پر امدادی سامان بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق غزہ میں انسانی المیے کے پیش نظر فلسطینیوں کے لیے امدادی سامان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ مصری حکومت، ہلال احمر اور اقوام متحدہ کی متعلقہ ایجنسیوں سے رابطہ کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب غزہ پر اسرائیلی بمباری کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں شہید فلسطینیوں کی تعداد تقریباً 2 ہزار 900 ہوگئی ہے۔فلسطینی میڈیا کے مطابق غزہ پر اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والوں میں 856 بچے شامل ہیں۔

Share
Related Articles

سعودی عرب اور پاکستان میں رمضان کا چاند کب نظر آسکتا ہے؟

کراچی:رمضان المبارک کے چاند سے متعلق سپارکو کی بڑی پیش گوئی سامنے...

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور5 سال پورے کریں گے، جنید اکبر

بٹ خیلہ:پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر...

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...