Home sticky post 4 جمائما خان کاحالیہ اسرائیلی بمباری میں تباہی کے شکار غزہ کے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی

جمائما خان کاحالیہ اسرائیلی بمباری میں تباہی کے شکار غزہ کے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی

Share
Share

لندن:بانی تحریک انصاف عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے اسرائیلی بمباری میں تباہی کے شکار غزہ کے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

جمائما خان نے اس مقصد کے لیے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یونیسیف کی پوسٹ کو شیئر کیا ہے جس میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے ہونے والی تباہی کو خوفناک قرار دیا گیا ہے۔

جمائما گولڈ اسمتھ نے جس انسٹا گرام پوسٹ کو اسٹوری میں ری شیئر کیا اس میں یونیسف کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کیتھرین رسل نے بتایا کہ غزہ پر تازہ حملوں میں 130 بچوں سمیت سے سیکڑوں افراد جان سے گئے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی جمائما خان نے اسرائیل کی حمایت اور فلسطینوں کی مخالفت کرنے پر اپنے بھائیوں زیک گولڈ اسمتھ اور بین گولڈ اسمتھ کو سوشل میڈیا پر آڑے ہاتھوں لیا تھا۔

جمائما خان اسرائیل کے اکتوبر 2023 سے جاری غزہ پر وحشیانہ بمباری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی آئی ہیں۔

خیال رہے کہ غزہ جنگ بندی کے بعد حالیہ اسرائیلی حملوں میں 400 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔

Share
Related Articles

پاک فوج نے بھارت کے 12 ڈرونز کو ناکارہ بنا دیا،ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی: پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا...

بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان نے بھرپور دفاعی کاروائی کی، سفیر رضوان سعید شیخ

واشنگٹن :امریکہ میں تعینات پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہاہے...

لاہور کے علاقے والٹن روڈ پر پولیس نے بھارتی ڈرون مار گرایا

لاہور: بھارت کو ہر محاذ پر ہزیمت کا سامنا کرنا پڑ رہا...