Home Uncategorized جینیفر لوپیز کی اپنے شوہر بین ایفلیک سے طلاق لینے کی وجہ بھی سامنے آگئی

جینیفر لوپیز کی اپنے شوہر بین ایفلیک سے طلاق لینے کی وجہ بھی سامنے آگئی

Share
Share

 

لاس اینجلس: امریکی اداکارہ اور گلوکارہ جینیفر لوپیز نے شادی کے دو سال بعد اداکار بین ایفلیک سے طلاق لینے کا اعلان کیا ہے اور اب اس کی وجہ بھی سامنے آگئی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق، جینیفر لوپیز نے کئی ماہ تک کوشش کی کہ ان کی شادی بچ جائے لیکن ان کو اس کوشش میں کامیابی نہیں ملی۔

جینیفر لوپیز کے ایک قریبی ذرائع نے بتایا کہ اداکارہ نے بین ایفلیک کے ساتھ معاملات کو حل کرنے کی بہت کوشش کی لیکن وہ کامیاب نہ ہو سکیں اور اب ان کی اولین ترجیح ہمیشہ کی طرح ان کے بچے ہیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ شادی ختم کرنے کے فیصلے پرجینیفر لوپیز بہت مایوس اور اداس ہیں۔

بین ایفلیک کی طرف سے شادی کو بچانے کی کوئی کوشش نہیں کی گئی تو اداکارہ کے پاس طلاق کے علاوہ کوئی اور چارہ نہ رہا اور بین ایفلیک کے سالگرہ کی تقریب میں شرکت کے بعد انہوں نے عدالت میں طلاق کے لیے رجوع کیا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...