Home Uncategorized جو بائیڈن نے نجی گفتگو کے دوران نیتن یاہو کو گالی دے دی

جو بائیڈن نے نجی گفتگو کے دوران نیتن یاہو کو گالی دے دی

Share
Share

واشنگٹن:غزہ میں اسرائیلی وزیراعظم کی فوجی مہم سے امریکی صدر جو بائیڈن پریشان ہیں، اپنی نجی گفتگو کے دوران نیتن یاہو کو گالی دے دی

برطانوی نیوز چینل اسکائی نیوز کے مطابق دوطرفہ گفتگو کے دوران امریکی صدر بائیڈن، نیتن یاہو سے اتنے تنگ آ گئے کہ نیتن یاہو کو گالی دے دی۔

صدر بائیڈن اسرائیل کو غزہ میں فائر بندی پر آمادہ کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں، لیکن نیتن یاہو نے ان کی بات ماننے سے صاف انکار کر دیا۔ غزہ میں 28 ہزار فلسطینی قتل کیے جا چکے ہیں۔

امریکی قومی سلامتی کونسل نے بائیڈن کی جانب سے نیتن یاہو کو گالی دینے کی خبر کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ دونوں کے بعض امور پر اختلافات ضرور ہیں لیکن دونوں کی دوستی کئی دہائیاں پرانی ہے اور دونوں عوام کے سامنے اور نجی طور پر ایک دوسرے کی عزت کرتے ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...