Home سیاست پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس،اہم امور پر گفتگو

پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس،اہم امور پر گفتگو

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف اور سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس اختتام پذیر ہوگیا۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہاہے کہ ایڈہاک ججز کا مقصد سپریم کورٹ فیصلے پر اثر انداز ہونا ہے، پی ٹی آئی پر پابندی کے حکومتی فیصلے کا جواب دیں گے۔

ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاوٴس میں ہوا جس میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان، اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب خان، شبلی فراز، سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا اور شیخ وقاص اکرم اجلاس میں شریک تھے۔ علاوہ ازیں علی محمد خان، عاطف خان، شاندانہ گلزار، عون عباس پبی، محسن عزیز، فیصل سلیم، ہمایوں مہمند بھی اجلاس میں موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں چار نکات پر گفتگو اور تمام ارکان پارلیمنٹ کی رائے لی گئی۔

اجلاس کے بعد تحریک انصاف و سنی اتحاد کونسل کے ارکان پارلیمنٹ نے احتجاجی مارچ کیا، مارچ میں بیرسٹر گوہر، عمر ایوب، اسد قیصر، زرتاج گل، حامد رضا اور راجا ناصر عباس شریک ہوئے۔

قبل ازیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ایڈہاک ججز کا مقصد سپریم کورٹ فیصلے پر اثر انداز ہونا ہے، پی ٹی آئی پر پابندی کے حکومتی فیصلے کا جواب دیں گے۔ عوام کی طاقت کے سامنے کوئی چیز نہیں ٹھہر سکتی، تحریک انصاف ہوگی اور اسی ایوان میں ہوگی۔

Share
Related Articles

مصطفیٰ کمال کی تمام والدین سے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرےپلوانے کی اپیل

اسلام آباد:وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے تمام والدین سے اپنے...

قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ پر آج بھی عام بحث جاری رہی

اسلام آباد:قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال 2025-26ء کے وفاقی بجٹ پر...