Home نیوز پاکستان میانوالی میں سی ٹی ڈی، پولیس اور ایلیٹ فورس کا مشترکہ آپریشن، 10 خوارجی ہلاک

میانوالی میں سی ٹی ڈی، پولیس اور ایلیٹ فورس کا مشترکہ آپریشن، 10 خوارجی ہلاک

Share
Share

میانوالی: میانوالی میں سی ٹی ڈی، پولیس اور ایلیٹ فورس کے مشترکہ آپریشن کے دوران 10 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق میانوالی مکڑوال کے علاقہ ملاخیل میں 10 سے 15 دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع ملی، جس کے بعد ڈی پی او میانوالی کی قیادت میں پولیس و ایلیٹ کی بھاری نفری نے آپریشن کیا۔

ترجمان کے مطابق پولیس اور خوارجی دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا، پولیس کی جوابی فائرنگ سے 10 خوارجی دہشت گرد ہلاک ہوگئے، پولیس اور ایلیٹ کے تمام افسران و جوان فائرنگ میں محفوظ رہے ہیں۔

آئی جی پنجاب کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف کامیابی پر ڈی پی او میانوالی اور ٹیم کو شاباش دی گئی، آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب پولیس الرٹ ہے، دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا کر دم لیں گے۔

Share
Related Articles

کراچی میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، 400 سے زائد فیڈرز ٹرپ

کراچی: کراچی میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہونے سے شہر میں...

پشاور میں خاتون صحافی پر قاتلانہ حملہ، 2 بہنوں سمیت شدید زخمی

پشاور :پشاور میں بھانہ ماڑی میں خاتون صحافی قاتلانہ حملہ میں 2...

ڈی آئی خان میں باران پل کے قریب پولیس گاڑی دھماکے کا نشانہ بن گئی

ڈی آئی خان:خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان میں پولیس کی...

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کا خوارج کیخلاف سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں کو خراج تحسین

لاہور:چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا ہے...