Home Uncategorized اردنی ولی عہد حسین اور شہزادی رجوا کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع

اردنی ولی عہد حسین اور شہزادی رجوا کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع

Share
Share

عمان: اردن کے ولی عہد حسین اور شہزادی رجوا کے ہاں موسم گرما میں پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

اردن کی شاہی ہاشمی عدالت نے بدھ کو اعلان میں کہا کہ شاہی عدالت اس موقع پر اپنے عالی شان بادشاہ عبداللہ دوم اور ملکہ رانیہ ال عبداللہ کو دلی مبارکباد پیش کرتی ہے۔

بیان میں ولی عہد شہزادہ الحسین اور شہزادی رجوا کی خوشیوں اور اچھی صحت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔

اردن کے حکمران شاہ عبداللہ کے وارث شہزادہ الحسین نے گزشتہ سال جون میں سعودی شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والی آرکیٹیکٹ شہزادی رجوا سے شادی کی تھی۔

ان کی شادی دارالحکومت عمان کے زہران محل میں ہوئی تھی جس میں امریکی خاتون اوّل جل بائیڈن سمیت اہم مہمانوں نے شرکت کی تھی۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...