Home سیاست علی امین گنڈاپور کے بیان پر صحافیوں کا پی ٹی آئی کی پریس کانفرنس کا بائیکاٹ

علی امین گنڈاپور کے بیان پر صحافیوں کا پی ٹی آئی کی پریس کانفرنس کا بائیکاٹ

Share
Share

 

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی کوریج کرنے والے بیٹ رپورٹرز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے صحافیوں کے خلاف دیے گئے بیان پی ٹی آئی رہنمائوں کی پریس کانفرنس کا بائیکاٹ کر دیا۔

اسلام آباد میں خیبرپختونخوا (کے پی) ہاؤس میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز، سلمان اکرم راجا اور رؤف حسن پریس کانفرنس کر رہے تھے لیکن صحافیوں نے کوریج سے منع کر دیا اور کہا کہ ہمارے رپورٹرز کی تصاویر لگا کر ٹرینڈ چلائے جارہے ہیں، اسٹیٹس پر تصاویر لگا کر ہمیں ٹاؤٹ کہا جا رہا ہے جس سے ہمیں نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے۔

سلمان اکرم راجا نے صحافیوں کو کہا کہ علی امین گنڈا پور اس معاملے پر آپ کو وضاحت دیں گے، علی امین گنڈاپور کا بیان بانی پی ٹی آئی کے علم میں لایا جا چکا ہے۔

صحافیوں نے وضاحت آنے تک پی ٹی آئی کی پریس کانفرنس کا بائیکاٹ کر دیا اور بیٹ رپوٹرز نے پی ٹی آئی رہنماؤں سے یہ گلہ کیا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت نے ابھی تک بیٹ رپوٹرز سے نہ رابطہ کیا اور نہ ہی علی امین گنڈاپور کے بیان کی وضاحت کی ہے۔

بیٹ رپورٹرز نے کہا کہ علی امین گنڈاپور نے صحافیوں کے خلاف بولے ہوئے الفاظ کی وضاحت نہیں کی تاہم سلمان اکرم راجا، رؤف حسن اور شبلی فراز نے صحافیوں کو یقین دہانی کروائی ہے کہ علی امین گنڈا پور اپنے بیان کی وضاحت کریں گے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...