Home سیاست بانی پی ٹی آئی کے کیسز سننے والے جج محمد بشیر کی ریٹائرمنٹ تک رخصت کی درخواست نامنظور

بانی پی ٹی آئی کے کیسز سننے والے جج محمد بشیر کی ریٹائرمنٹ تک رخصت کی درخواست نامنظور

Share
Share

اسلام آباد: بانی پاکستان تحریک انصاف کے کیسز سننے والے جج محمد بشیر کی ریٹائرمنٹ تک رخصت کی درخواست مسترد کر دی گئی۔

ذرائع کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر کے رخصت پر جانے کے معاملے میں وزارت قانون و انصاف کی جانب سے ان کی درخواست منظور نہیں کی گئی جس کے بعد جج محمد بشیر نے ریٹائرمنٹ تک چھٹی کے لیے دی گئی اپنی درخواست واپس لے لی۔

جج محمد بشیر نے طبیعت کی ناسازی کے باعث 24 جنوری سے 14 مارچ تک رخصت کی درخواست دی تھی، وزارت قانون نے رخصت کی درخواست منظور نہیں کی جس کی وجہ سے درخواست واپس لی گئی۔

واضح رہے کہ جج محمد بشیر کی عدالت میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 2 ریفرنسز زیر سماعت ہیں جبکہ وہ مدت ملازمت مکمل ہونے پر 14 مارچ 2024ء کو ریٹائر ہو رہے ہیں۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...