Home سیاست ججز تعیناتی طریقہ کار معاملہ، جوڈیشل کمیشن کا اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی

ججز تعیناتی طریقہ کار معاملہ، جوڈیشل کمیشن کا اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی

Share
Share

اسلام آباد:ججز کی تعیناتی کے طریقہ کار میں نظر ثانی کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن کا اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی ہوگیا۔

جوڈیشل کمیشن کا اجلاس چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں جسٹس منصور علی شاہ ،جسٹس منیب اختر ،جسٹس امین الدین خان اور جسٹس یحییٰ آفریدی شریک ہوئے،اس کے علاوہ اجلاس میں چاروں ہائی کورٹس کے چیف جسٹس صاحبان بھی شامل تھے۔

سپریم کورٹ ذرائع نے بتایا کہ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ ،اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان اور جسٹس ریٹائرڈ منظور ملک نے بھی اجلاس میں خصوصی طور پر شرکت کی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ اجلاس میں جوڈیشل کمیشن رولز میں ترمیم کا فیصلہ نہ ہوسکا، رولز کی منظوری کا معاملہ آئندہ اجلاس تک ملتوی ہوگیا ہے۔

یاد رہے کہ ترامیم کے مسودے کو 4 دسمبر 2023 کو قائم کی گئی کمیٹی نے حتمی شکل دی جس کے چیئرمین سپریم کورٹ کے جسٹس سید منصور علی شاہ، شریک چیئرمین سابق جج منظور ملک اور دیگر تھے۔

Share
Related Articles

اگر پٹرول کا اسٹاک تھا تو پاکستان میں قیمت 20 فیصد کیوں بڑھائی گئی؟،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وفاقی...

وزیراعظم نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر میں اہم اجلاس آج طلب کرلیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر...