Home سیاست ججز خط معاملہ ،ملک بھر کے 300 وکلا کا سپریم کورٹ سے از خود نوٹس لینے کا مطالبہ

ججز خط معاملہ ،ملک بھر کے 300 وکلا کا سپریم کورٹ سے از خود نوٹس لینے کا مطالبہ

Share
Share

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کے خط کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی، ملک بھر کے 300 سے زائد وکلا نے خط لکھ کر سپریم کورٹ سے از خود نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

سابق چیف جسٹس تصدق جیلانی کے بیٹے ثاقب جیلانی بھی خط لکھنے والوں میں شامل ہیں، سینئر وکلا سلمان اکرم راجہ، عبدالمعیز جعفری، ایمان مزاری، رینب جنجوعہ بھی شامل ہیں۔

خط میں مطالبہ کیا گیا شفافیت یقینی بنانے کیلئے اس معاملے کو سیاست زدہ نہ کیا جائے، سپریم کورٹ گائیڈ لائنز مرتب کرے اور تمام ہائیکورٹس کے ساتھ مل کر شفاف ادارہ جاتی میکانزم قائم کرے تاکہ آئندہ عدلیہ کی آزادی کو مجروح کرنے کی کسی بھی کوشش کی اطلاع دی جا سکے۔

خط میں مزید لکھا گیا مؤثر اور شفاف طریقے سے اس معاملے کو نمٹایا جائے تاکہ مستقبل میں عدلیہ کی آزادی پر حرف نہ آئے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...