Home سیاست ججز خط معاملہ ، اسلام آباد ہائیکورٹ بارکا سپریم کورٹ سے رجوع

ججز خط معاملہ ، اسلام آباد ہائیکورٹ بارکا سپریم کورٹ سے رجوع

Share
Share

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز کا خط اور عدالتی امور میں مبینہ مداخلت کے معاملے پر اسلام آباد ہائیکورٹ بار نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدلیہ کو نیچا دکھانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ بار نے ججز کے خط کی تحقیقات کیلئے آئینی درخواست دائر کر دی۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ہائیکورٹ ججز کے خط کی روشنی میں شفاف تحقیقات کرائے، شفاف تحقیقات کے بعد عدلیہ کو نیچا دکھانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

دائر درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ معاملہ اگر سپریم جوڈیشل کونسل سے متعلقہ ہو تو عدالت کونسل کو جائزے کیلئے سفارشات بھیجے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز نے خط میں سنگین نوعیت کے واقعات بیان کئے ہیں۔

درخواست کے مطابق آزاد عدلیہ آئین کی بنیاد اور فراہمی انصاف کا واحد ذریعہ ہے، عدلیہ کی آزادی پر سمجھوتہ کسی صورت قبول نہیں۔

واضح رہے کہ 25 مارچ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز نے عدالتی امور میں خفیہ ایجنسیوں کی مبینہ مداخلت اور دباوٴ میں لانے سے متعلق سپریم جوڈیشل کونسل کو خط لکھا تھا۔

یہ خط اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس طارق محمود جہانگیری، جسٹس بابر ستار، جسٹس سردار اعجاز اسحٰق خان، جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس سمن رفت امتیاز کی جانب سے لکھا گیا۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...

بلاول بھٹو نے حکومت سے بجٹ مذاکرات کیلئے چار رکنی کمیٹی بنا دی

پیپلز پارٹی کی اہم سیاسی پیش رفت اسلام آباد: Bilawal Bhutto Zardari...