Home sticky post 4 جج کی اسکواڈ گاڑی جلانے کا مقدمہ: یاسمین راشد، اعجاز چوہدری و دیگر کو 10،10 سال قید،شاہ محمود قریشی بری

جج کی اسکواڈ گاڑی جلانے کا مقدمہ: یاسمین راشد، اعجاز چوہدری و دیگر کو 10،10 سال قید،شاہ محمود قریشی بری

Share
Share

لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت نے جج کی سیکیورٹی اسکواڈ کی گاڑی جلانے کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا۔

لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے جج کے اسکواڈ کی گاڑی جلانے کے مقدمہ میں فیصلہ سنا دیا۔ فیصلہ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے سنایا۔

عدالت نے مقدمے میں سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو واقعے میں موجودگی ثابت نہ ہونے پر بری کر دیا، جبکہ تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چوہدری، میاں محمود الرشید اور سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو دس دس سال قید کی سزا سنا دی۔

یہ مقدمہ تھانہ سرور روڈ میں ایف آئی آر نمبر 109/23 کے تحت درج کیا گیا تھا، جس میں کل 51 ملزمان کا چالان عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے 39 ملزمان کا ٹرائل مکمل کر کے فیصلہ سنا دیا، جبکہ 12 ملزمان کو اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے۔

مقدمے میں پانچ خواتین ملزمان بھی شامل تھیں۔عدالت نے خدیجہ شاہ کو پانچ سال قید کی سزا سنا ئی ہے ۔ حساس نوعیت کے پیشِ نظر مقدمے کا ٹرائل جیل میں مکمل کیا گیا۔

Share
Related Articles

ضرورت پڑنے پر ایران کے خلاف کارروائی دوبارہ شروع کی جا سکتی ہے، امریکی وزیرِ دفاع

سنگاپور: امریکی دفاعی پالیسی پر اہم بیان امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ...

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

رامیپرل دوا کی کھیپ میں خوراک کی خرابی کا انکشاف، برطانیہ میں ہیلتھ الرٹ جاری

لندن: بلڈ پریشر اور گردوں کے مریضوں کے لیے اہم انتباہ برطانیہ...

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا مزید مہنگا، چاندی سستی ہوگئی

کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا...