Home #ٹرینڈ 9 مئی مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانتوں پر فیصلہ محفوظ

9 مئی مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانتوں پر فیصلہ محفوظ

Share
Share

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے 9 مئی مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانتوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے 9 مئی کے واقعات سے متعلق درج 8 مقدمات میں بانی پاکستان تحریک انصاف کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔
عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔
خیال رہے کہ 9 مئی 2023 کو مختلف شہروں میں احتجاج اور جلاوٴ گھیراوٴ کے واقعات کے بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف کئی مقدمات درج کئے گئے تھے، جن میں سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے، اشتعال انگیزی اور امن و امان کی صورتحال بگاڑنے جیسے الزامات شامل ہیں۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...