Home سیاست جسٹس طارق محمود جہانگیری کی تعیناتی کے خلاف درخواست قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر فیصلہ محفوظ

جسٹس طارق محمود جہانگیری کی تعیناتی کے خلاف درخواست قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر فیصلہ محفوظ

Share
Share

اسلام آباد: جسٹس طارق محمود جہانگیری کی تعیناتی کے خلاف درخواست قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی تعیناتی کیخلاف میاں داوٴد کی درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ آپ کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات ہیں، آپ اپنی استدعا پڑھیں۔

درخواست گزار میاں داوٴد کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سپریم جوڈیشل کمیشن کو فریق بنانے کا اعتراض ہے۔ ہماری استدعا ہے کہ معزز جج اپنی اہلیت پر پورا نہیں اترتے، اس کی تحقیقات کرلیں۔

عدالت نے استفسار کیا کہ کیا کسی جج کے خلاف کو وارنٹو دائر ہوسکتی ہے؟ ، جس پر وکیل نے بتایا کہ آپ کے دونوں سوالات کے جواب دے دیتا ہوں۔ وکل نے 1998 کا سپریم کورٹ کا سجاد علی شاہ کیس کے فیصلے کا حوالہ دیا، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ آپ یہ کہہ رہے ہیں اگر جج کا پرسنل معاملہ ہو تو دیکھ سکتے ہیں۔ وکیل نے جواب دیا کہ جی میں یہی کہہ رہا ہوں۔

وکیل نے استدعا کی کہ میری درخواست قابل سماعت ہے۔ سوشل میڈیا پر چلنے والے لیٹر کی صداقت جاننے کے لیے درخواست دائر کی ہے۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ میں نے آپ کے پوائنٹس لکھ لیے ہیں، بہت شکریہ۔

وکیل نے بتایا کہ یونیورسٹی کے لیٹرز پر سوشل میڈیا اور میڈیا پر بحث ہو رہی ہے، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ابھی آپ میرٹ کی حد تک بات نہ کریں، قابل سماعت ہونے پر دلائل دیں۔ بعد ازاں عدالت نے درخواست قابلِ سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...