Home sticky post 6 جوڈیشل کمیشن کے ممبر اختر حسین عہدے سے مستعفی

جوڈیشل کمیشن کے ممبر اختر حسین عہدے سے مستعفی

Share
Share

اعلیٰ عدالتوں میں ججز کی تقرری کے لیے قائم جوڈیشل کمیشن میں وکلا کی نمائندگی کرنے والے جوڈیشل کمیشن کے ممبر اختر حسین نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔
ممبر جوڈیشل کمیشن اختر حسین نے اپنا استعفیٰ چیئرمین جوڈیشل کمیشن چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کو ارسال کردیا۔
اختر حسین نے استعفیٰ میں لکھا کہ پاکستان بار کونسل نے مجھے آئینِ پاکستان تحت تین مرتبہ جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا رکن نامزد کیا اور میں اپنی ذمہ داریاں اپنی بہترین صلاحیتوں کے مطابق انجام دیتا رہا۔
انہوں نے لکھا کہ حالیہ عدالتی تقرریوں سے متعلق تنازعات کی بنا پر میں مزید کام جاری نہیں رکھ سکتا، لہٰذا میں جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی رکنیت سے مستعفی ہوتا ہوں اور اپنے اس استعفیٰ کی نقل پاکستان بار کونسل کو ارسال کر رہا ہوں تاکہ آئین پاکستان 1973 کے تحت میری جگہ نیا نامزد رکن مقرر کیا جا سکے۔
ادھر پاکستان بار کونسل نے نئے ممبر کے انتخاب کے لیے اجلاس 26فروری کو طلب کرلیا ، اجلاس میں جوڈیشل کمیشن میں وکلا کی نمائندگی کے لیے ممبر کا انتخاب کیا جائیگا۔

Share
Related Articles

دنیا کا امیر ترین شخص کون؟فوربز نے 2025 کی فہرست جاری کر دی

نیویارک: امریکی جریدے فوربز نے 2025 کیلئے دنیا کے امیر ترین افراد...

بانی پی ٹی آئی کی علی امین گنڈاپور اور بیرسٹرسیف کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی اجازت دیدی

راولپنڈی: بانی تحریک انصاف عمران خان نے علی امین گنڈاپور اور کے...

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی انٹراسپیکرز کانفرنس کے بانی چیئرمین نامزد

لاہور:چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کو انٹرپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس(آئی ایس سی)...