Home سیاست تحریک جلسے میں فضل الرحمان کے خلاف نعروں پر جے یو آئی کا شدید ردعمل آ گیا

تحریک جلسے میں فضل الرحمان کے خلاف نعروں پر جے یو آئی کا شدید ردعمل آ گیا

Share
Share

اسلام آباد: جمعیت علما اسلام نے بلوچستان کے علاقے پشین میں پی ٹی آئی اور گرینڈ الائنس کے جلسے میں مولانا فضل الرحمان کے خلاف لگنے والے نعروں پر شدید ردعمل دیتے ہوئے ان کی مذمت کی ہے۔

جمعیت علما اسلام کے ترجمان اسلم غوری نے کہا کہ پشین جلسے سے پی ٹی آئی کی بلی تھیلے سے باہر آ گئی اور منہ میں رام رام اور بغل میں چھری کی اصل حقیقت عوام نے خود دیکھ لی۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو شیرافضل مروت جیسوں کو پٹا ڈالنا ہوگا، محمود خان اچکزئی نے کہا تھا جلسے میں کسی کو گالی نہیں دیں گے مگر لگتا ہے ان کی سیاست صرف سیاسی قائدین کو شیر افضل جیسے لوگوں سے گالیاں دلوانا ہے۔

ترجمان جے یو آئی نے کہا کہ شیر افضل جیسے لوگ پی ٹی آئی کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک رہے ہیں، ناکام جلسے کو شاید ایسے نعرے لگوا کر میڈیا اور عوام کی توجہ کا مرکز بنایا جارہا ہے۔ پی ٹی آئی کو اقتدار سے نکالا ،منہ کو لگام نہ دیا تو اپوزیشن کرنے کے جوگے بھی نہیں چھوڑیں گے۔

خیال رہے کہ پشین میں گرینڈ الائنس کے جلسے میں شیر افضل مروت کے اسٹیج پر آتے ہی تحریک انصاف سمیت دیگر جماعتوں کے کارکنان نے ’ڈیزل ڈیزل‘ کے نعرے لگائے جس پر پی ٹی آئی رہنما نے نعروں سے روکتے ہوئے کہا کہ ابھی رک جائیں بات چیت چل رہی ہے۔

Share
Related Articles

اگر پٹرول کا اسٹاک تھا تو پاکستان میں قیمت 20 فیصد کیوں بڑھائی گئی؟،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وفاقی...

وزیراعظم نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر میں اہم اجلاس آج طلب کرلیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر...