Home Uncategorized جنید خان کی امیشا پٹیل کے ساتھ نیو ائیر پارٹی ،رقص کی ویڈیو وائرل

جنید خان کی امیشا پٹیل کے ساتھ نیو ائیر پارٹی ،رقص کی ویڈیو وائرل

Share
Share

نیویارک: اداکار جنید خان کی بالی ووڈ اداکارہ امیشا پٹیل کے ساتھ نیو ائیر پارٹی کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

اداکار جنید خان نے نئے سال کے موقع پر امریکی شہر نیویارک میں ہونے والی پارٹی کی ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاوٴنٹس پر شیئر کی۔ ویڈیو میں انہیں اسٹیج پر رقص میں مصروف بالی ووڈ اداکارہ امیشا پٹیل کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔ دونوں نے پارٹی میں پرفارمنس پیش کی تھی۔

جنید خان نے پارٹی میں موجود لوگوں کے ساتھ سیلفی بھی بنوائی۔ امیشاپٹیل کے ساتھ جنید خان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

دوسری جانب سوشل میڈیا کے چند صارفین نے بھارتی اداکارہ کے ساتھ ڈانس کرنے پر جنید خان کو تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ کچھ نے جنید خان اور پاکستانی آرٹسٹوں کے لیے امیشا پٹیل کے مثبت رویے کی تعریف کی۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...