Home سیاست پاکستان کی عدالتوں میں کبھی انصاف نہیں مل سکتا، سراج الحق

پاکستان کی عدالتوں میں کبھی انصاف نہیں مل سکتا، سراج الحق

Share
Share

صفدر آباد: امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ پاکستان کی عدالتوں میں کبھی انصاف نہیں مل سکتا، اللہ نے ہمیں موقع دیا تو وعدہ ہے عدالتوں میں قرآنی نظام قائم کریں گے۔پاکستان کا ہر فرد ورلڈ بنک اور آئی ایم ایف کا غلام ہے، موجودہ اور سابقہ حکومتوں نے ملک کو قرضوں میں دھکیلا ہے۔

عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا ہے کہ کبھی مسلم لیگ کی حکومت تو کبھی جرنیلوں کی حکومت اور کبھی پی پی کی حکومت رہی لیکن اس ملک میں عدل کا نظام قائم نہیں ہو سکا، موقع ملا تو چیف جسٹس کی ہاتھ میں قرآن پکڑائیں گے تاکہ قرآن کا نظام قائم ہو۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزید کہا ہے کہ ملک سے سود کے نظام کا خاتمہ ہونا چاہیے، انگریز چلا گیا لیکن اس کا سودی نظام آج بھی موجود ہے، پاکستان کا ہر فرد ورلڈ بنک اور آئی ایم ایف کا غلام ہے، موجودہ اور سابقہ حکومتوں نے ملک کو قرضوں میں دھکیلا ہے۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...