وینس:چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے عالمی برادری سے کہا ہے کہ امن کے لیے انصاف، مکالمہ اور انسانی وقار کو ترجیح دی جائے۔
“آج کے عالمی امن کو درپیش چیلنجز “کے عنوان سے وینس میں عالمی کانفرنس سے خطاب میں یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ امن صرف جنگ کی عدم موجودگی نہیں بلکہ انصاف کی موجودگی سے ممکن ہوتا ہے۔یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ انصاف اور بین المذاہب ہم آہنگی کی علمبرداری کی ہے ۔چیئرمین سینیٹ نے اپنے بیٹے کے اغوا کا ذاتی واقعہ بیان کر کے شرکاء کو گہرے جذبات میں مبتلا کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ عالمی طاقتیں مفادات نہیں بلکہ اخلاقی ذمہ داری کے تحت کردار ادا کریں۔ یوسف رضا گیلانی نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے عالمی ضمیر کو متحرک کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ وینس کانفرنس، بین المذاہب ہم آہنگی اور امن کے لیے پاکستان کے عزم کا مظہر ہے۔