Home سیاست جسٹس مظاہر نقوی نے سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی چیلنج کر دی

جسٹس مظاہر نقوی نے سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی چیلنج کر دی

Share
Share

اسلام آباد:جسٹس مظاہر نقوی نے سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی چیلنج کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی۔ آرٹیکل 184 کی شق تین کے تحت ایڈووکیٹ مخدوم علی خان کے زریعے درخواست دائر کی گئی۔

جسٹس مظاہر نقوی نے سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے استدعا کی ہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل کی کاررروائی ختم کی جائے،سپریم جوڈیشل کونسل سے آئندہ کارروائی کیلئے موصول نوٹس بھی غیر قانونی قرار دیا جائے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ اکیسویں آئینی ترمیم کیس میں سپریم کورٹ عدلیہ کی آزادی کو بنیادی آئینی ڈھانچے کا جزو قرار دے چکا ہے،16فروری سے تضحیک آمیز مہم کا سامنا کر رہا ہوں،میرے خلاف میڈیا ٹرائل ہو رہا ہے،میرے خلاف شکایت کنندگان عدلیہ پر حملہ آور ہیں۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ صدارتی ریفرنس کیس میں یہ اصول طے کیا گیا جج کو شفاف ٹرائل کا حق ملنا چاہیے،جوڈیشل کونسل کا مجھے شوکاز نوٹس جاری کرنا بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے،شوکاز نوٹس بارے جاری کردہ پریس ریلیز میری رائے لیے بغیر جاری کی گئی، جوڈیشل کونسل کا پریس ریلیز جاری کرنے سے میرا میڈیا ٹرائل ہوا،میرے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی کو بدنیتی پر مشتمل قرار دیکر کالعدم قرار دیا جائے،جوڈیشل کونسل کا جاری کردہ شوکاز نوٹس خلاف قانون قرار دیا جائے۔

واضح رہے آرٹیکل 184 کی شق تین کے تحت دائر کی گئی اس کو کھلی عدالت میں سماعت کیلئے مقرر یا نہ کرنے کا فیصلہ تین رکنی کمیٹی کرے گی. پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کے تحت تین رکنی کمیٹی کے سربراہ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ ہیں. کمیٹی کے دیگر دو ارکان میں جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس اعجاز الاحسن شامل ہیں۔

چیئرمین جوڈیشل کونسل قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جوڈیشل کونسل کا اجلاس آج تین بجے ہوگا. جسٹس مظاہر نقوی نے شوکاز نوٹس کا جواب دیتے ہوئے کونسل کے تین ارکان چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ، جسٹس سردار طارق مسعود اور چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نعیم افغان پر اعتراض اٹھا رکھا ہے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...