Home سیاست جسٹس محمد شفیع چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ بن گئے

جسٹس محمد شفیع چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ بن گئے

Share
Share

کراچی: جسٹس محمد شفیع صدیقی نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں منعقد ہونے والی حلف برداری کی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا ۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے جسٹس محمد شفیع صدیقی سے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف لیا۔

تقریب حلف برداری میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، جج صاحبان، چیف سیکریٹری، آئی جی سندھ، سابق ججز، بار ایسوسی ایشنز کے عہدیداران سمیت بڑی تعداد میں وکلا شریک ہوئے۔

تقریب حلف برداری میں جسٹس محمد شفیع صدیقی کی چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ تقرری کا نوٹیفیکیشن بھی پڑھ کر سنایا گیا۔ جسٹس محمد شفیع صدیقی 27 ویں چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے طور پر فرائض انجام دینگے۔

سپریم جوڈیشل کمیشن نے قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس محمد شفیع صدیقی کو بطور مستقل چیف جسٹس کی منظوری دی تھی۔

جسٹس محمد شفیع صدیقی سابق چیف جسٹس عقیل احمد عباسی کی سپریم کورٹ تعیناتی کے بعد سے بطور قائم مقام چیف جسٹس اپنے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔

جسٹس محمد شفیع صدیقی 12 اگست 1965 کو پیدا ہوئے، انہوں نے بی ایس کے بعد ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی اور 1992 میں بطور ایڈووکیٹ ماتحت عدالتوں سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ وہ 1994 میں بطوروکیل ہائیکورٹ میں انرول ہوئے اور 2008 میں سپریم کورٹ میں بطور سپریم کورٹ ایڈووکیٹ کی حیثیت سے انرول ہوئے۔ انہوں نے 2012 میں سندھ ہائیکورٹ کے جج کی حیثیت سے حلف اٹھایا تھا۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...