Home سیاست جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین شاہ نے نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا حلف اٹھا لیا

جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین شاہ نے نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا حلف اٹھا لیا

Share
Share

پشاور:جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین شاہ نے بطور نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

خیبرپختونخوا کے گورنر حاجی غلام علی نے جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین شاہ سے ان کے عہدے کا حلف لیا، تقریب حلف برداری میں چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس محمد ابراہیم خان سمیت سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

قبل ازیں جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین شاہ کا نام منظوری کیلئے گورنر خیبر پختونخوا کو بھیجا گیا تھا، گورنر کے سمری پر دستخط کے بعد جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین شاہ کو نگران وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا مقرر کر دیا جس کے ساتھ ہی ان کی تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین شاہ کا تعلق ایبٹ آباد سے ہے، وہ چیف جسٹس سپریم ایپلیٹ کورٹ گلگت بلتستان رہ چکے ہیں اور خیبر پختونخوا کی نگران کابینہ کا حصہ بھی تھے۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...

بلاول بھٹو نے حکومت سے بجٹ مذاکرات کیلئے چار رکنی کمیٹی بنا دی

پیپلز پارٹی کی اہم سیاسی پیش رفت اسلام آباد: Bilawal Bhutto Zardari...