لاہور: لاہور ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس شجاعت علی خان نے بطور جج تاریخ رقم کردی، سپریم کورٹ نے جسٹس شجاعت علی خان کے 91 فیصد فیصلوں کو درست قرار دے دیا۔
سپریم کورٹ نے اعداد وشمار جاری کیے ہیں جس کے مطابق جسٹس شجاعت علی خان کے فیصلوں کے خلاف سپریم کورٹ میں 809 اپیلیں دائر ہوئیں، اس میں 295 زیر التوا ہیں، 514 پر سپریم کورٹ نے فیصلہ سنادیا جسم میں سے 466 پر جسٹس شجاعت کے فیصلے برقرار رکھ ہیں اور صرف 48 کیسز میں ان کا فیصلہ مسترد کیا گیا ہے۔
اس طرح سپریم کورٹ نے جسٹس شجاعت علی خان کے 91 فیصد فیصلوں کو درست قرار دیا ہے۔