Home sticky post 6 کبریٰ خان اور گوہر خان کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی

کبریٰ خان اور گوہر خان کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی

Share
Share

کراچی :پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبریٰ خان جلد ہی اپنے قریبی دوست گوہر رشید کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہی ہیں۔
پاکستانی میڈیا آوٴلیٹ ’دی کرنٹ‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی کی افواہیں محض اب افواہیں نہیں رہی ہیں۔اس جوڑی کی شادی کی تاریخ بھی سامنے آگئی ہے۔
دی کرنٹ کے مطابق کبریٰ خان اور گوہر رشید آئندہ ماہ 22 فروری کو شادی کرنے جا رہے ہیں۔اس خوبصورت جوڑی کی شادی کی تقریبات پاکستان کے سب سے بڑے شہر، معاشی حب کراچی میں ہوں گی۔
خیال رہے کہ اس جوڑی کی شادی سے متعلق افواہیں کئی دنوں سے زیرِ گردش تھیں جن کی اب تصدیق سامنے آئی ہے۔
ادھر ان افواہوں سے متعلق یہ جوڑا تاحال چپ سادے ہوئے ہے۔کبریٰ خان اور گوہر رشید سوشل میڈیا پر متحرک ہونے کے باوجود بھی ان افواہوں کی تصدیق یا تردید نہیں کر رہے ہیں۔

Share
Related Articles

ملالہ یوسفزئی تعلیمی کانفرنس میں شرکت کریں گی

اسلام آباد:خواتین کی تعلیم سے متعلق اسلام آباد میں ہونے والی بین...

معیشت کا پہیہ جام کرنے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت کا پہیہ...

نجی سطح پر حج پر کتنے اخراجات ہوں گے،پیکیج کی تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد:وفاقی وزارت مذہبی امور نے حج 2025 کے حوالے سے اہم...

شاہد خاقان عباسی کی جماعت ’’عوام پاکستان پارٹی‘‘ الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جماعت ’’عوام...