Home Uncategorized کرشمہ کپور کا سلمان خان پر کرش تھا، کرینہ کپور کاانکشاف

کرشمہ کپور کا سلمان خان پر کرش تھا، کرینہ کپور کاانکشاف

Share
Share

ممبئی: مشہور بہنوں کا جوڑا کرشمہ کپور اور کرینہ کپور خان نے پہلی بار نیٹ فلکس کے کامیڈی شو “دی گریٹ انڈین کپل شو” میں ایک ساتھ نظر آیا۔

شو کے دوران دونوں بہنوں نے اپنی زندگی، بالی وڈ، اور اپنے خاندان سے متعلق مزے دار قصے سنائے، جنہوں نے ناظرین کو خوب محظوظ کیا۔

کپل شرما نے دونوں بہنوں سے ان کی زندگی کے کئی دلچسپ پہلوؤں پر بات کی اور بالی وڈ میں ان کے سفر کی یادیں تازہ کروائیں۔ اس دوران، کرینہ کپور نے ایک چونکا دینے والا انکشاف کیا کہ ان کی بڑی بہن کرشمہ کا سلمان خان پر ایک وقت میں کرش تھا، جس پر سب نے خوب قہقہے لگائے۔

کرشمہ کپور نے اپنے مخصوص انداز میں بتایا کہ جب انہیں پتہ چلا کہ کرینہ سیف علی خان سے محبت کر رہی ہیں، تو وہ لندن میں تھیں اور کرینہ کا فون آیا جس میں انہوں نے بتایا کہ انہیں سیف علی خان سے محبت ہو گئی ہے۔

یہ دلچسپ ایپیسوڈ 12 اکتوبر کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہو گا، جس میں ناظرین کو کپور بہنوں کی زندگی کے مزید مزے دار اور قہقہوں سے بھرپور لمحات دیکھنے کو ملیں گے۔

Share
Related Articles

سعودی عرب اور پاکستان میں رمضان کا چاند کب نظر آسکتا ہے؟

کراچی:رمضان المبارک کے چاند سے متعلق سپارکو کی بڑی پیش گوئی سامنے...

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور5 سال پورے کریں گے، جنید اکبر

بٹ خیلہ:پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر...

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...