Home سیاست خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی دو الگ الگ کارروائیاں،4 خوارج ہلاک

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی دو الگ الگ کارروائیاں،4 خوارج ہلاک

Share
Share

راولپنڈی: خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دو الگ الگ آپریشنز میں چار خوارج مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 9 اکتوبر کو ضلع بنوں کے عمومی علاقے جانِ خیل میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے ایک انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو خوارج ہلاک کردیے گئے۔

10 اکتوبر کو شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں ایک اور آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسزنے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں مزید دو خوارج مارے گئے۔ مارے گئے خوارج سے ہتھیار اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آرا کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردانہ سرگرمیوں، اغوا اور بے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث رہے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں مزید خوارج کی تلاش اوران سے علاقے کو پاک کرنے کا عمل جاری ہے اور سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو مکمل طور پر ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...