Home تازہ ترین پاکستان سفارتخانہ پیرس میں یومِ سیاہِ کشمیر کی تقریب کا انعقاد،سفیر ممتاز زہرا بلوچ کا کشمیری عوام کی سیاسی و سفارتی حمایت جاری رکھنے کا عزم

پاکستان سفارتخانہ پیرس میں یومِ سیاہِ کشمیر کی تقریب کا انعقاد،سفیر ممتاز زہرا بلوچ کا کشمیری عوام کی سیاسی و سفارتی حمایت جاری رکھنے کا عزم

Share
Share

پیرس:فرانس میں قائم پاکستانی سفارتخانے میں یومِ سیاہِ کشمیر کے موقع پر ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرنا تھا۔سفیرپاکستان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ کشمیری عوام کا حقِ خودارادیت بین الاقوامی قانون کے تحت تسلیم شدہ ہے اور اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق یہ حق ایک آزاد اور غیرجانبدارانہ استصوابِ رائے کے ذریعے دیا جانا چاہیے۔

تقریب کے دوران شرکاء کو جموں و کشمیر کے عوام کی دہائیوں پر محیط آزادی کی جدوجہد اور اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق ان کے حقِ خودارادیت کے عزم سے آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر ایک دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی جس میں بھارتی قابض افواج کے مظالم اور کشمیری عوام کی قربانیوں کو اجاگر کیا گیا۔

تقریب میں ممتاز کشمیری رہنماؤں، فرانسیسی سول سوسائٹی کے نمائندوں اور دیگر شرکاء نے شرکت کی۔ انہوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی افواج کی جانب سے انسانی حقوق اور بین الاقوامی انسانی قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کی۔

شرکاء نے عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں اور بین الاقوامی میڈیا سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال کو اجاگر کریں اور سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔

اس موقع پر فرانس میں تعینات پاکستان کی سفیر محترمہ ممتاز زہرا بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یومِ سیاہِ کشمیر کے موقع پر دنیا بھر میں پاکستانی عوام اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں۔ انہوں نے بھارت کی جانب سے بین الاقوامی قوانین، اقوامِ متحدہ کے چارٹر اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی مسلسل خلاف ورزیوں کا ذکر کیا۔

سفیر ممتاز زہرا بلوچ نے اس بات پر زور دیا کہ کشمیری عوام کا حقِ خودارادیت بین الاقوامی قانون کے تحت تسلیم شدہ ہے اور اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق یہ حق ایک آزاد اور غیرجانبدارانہ استصوابِ رائے کے ذریعے دیا جانا چاہیے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی کے لیے اپنی سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...