Home سیاست یوم یکجہتی کشمیر ،صدر مملکت اور نگران وزیراعظم کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی

یوم یکجہتی کشمیر ،صدر مملکت اور نگران وزیراعظم کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی

Share
Share

اسلام آباد :یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر صدر مملکت اور نگران وزیراعظم نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یوم ِیکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ جموں کشمیر کا حل پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم حصہ ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر پر اپنے قبضے کو مستحکم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے، جموں و کشمیر کا منصفانہ حل ہماری خارجہ پالیسی کا کلیدی ستون رہے گا، پاکستان کشمیریوں کی حق خودارادیت کے حصول تک حمایت جاری رکھے گا۔

دوسری جانب نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کی مکمل سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔

انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ بھارت کا 5 اگست 2019 کا اقدام اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے، مسئلہ کشمیر کا واحد اور حتمی حل آزادانہ استصواب رائے سے کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کو حل کیا جانا چاہیے۔

ادھر گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ کشمیریوں سے محبت ہمارے خون میں شامل ہے، عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر ہر صورت حل کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں، بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا پر آشکار ہوچکا ہے، اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کو مزید روندا نہیں جاسکتا، کشمیریوں کے جذبہ حریت کو قوم سلام پیش کرتی ہے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...