Home #ٹرینڈ کیٹ مڈلٹن 43 برس کی ہو گئیں

کیٹ مڈلٹن 43 برس کی ہو گئیں

Share
Share

لندن:شہزادہ ولیم کی جانب سے کیٹ مڈلٹن کی 43 ویں سالگرہ پر خصوصی پیغام میں اْنہیں بہترین ماں اور شریکِ حیات قرار دیا گیا ہے۔
شہزادہ ولیم نے سوشل میڈیا ایکس پر اپنے ایک ٹوئٹ میں کیٹ میڈلٹن کی تعریف کرتے ہوئے مخاطب کیا ہے اور کہا ہے کہ ’اس کے نام جو بہترین شریکِ حیات اور ماں ہے، گزشتہ سال آپ نے جو ہمت دکھائی وہ قابلِ تعریف ہے، مجھے آپ پر فخر ہے، سالگرہ مبارک ہو کیتھرین، جارج، شارولیٹ، لوئس اور میں، ہم آپ سے محبت کرتے ہیں‘۔
اس پیغام میں شہزادہ ولیم نے کیٹ میڈلٹن کو اْ ن کے اصل نام کیتھرین سے پکارتے ہوئے کیٹ میڈلٹن کی ایک خوبصورت بلیک اینڈ وائٹ تصویر بھی پوسٹ کی ہے۔
یاد رہے کہ کیٹ میڈلٹن کی ولی عہد شہزادہ ولیم سے 2011ء میں شادی ہوئی تھی۔
کیٹ میڈلٹن کو 2024 ء کی ابتداء میں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے سماجی تقریبات میں شریک نہ ہونے کا اعلان کیا تھا۔وہ گزشتہ سال اکتوبر میں کینسر سے صحت یابی کے بعد اس وقت منظرِ عام پر آئیں جب وہ شمال مغربی انگلینڈ میں 3 بچوں کے سوگوار خاندان سے ملنے گئی تھیں۔

Share
Related Articles

پاکستان نے امریکا سے کوئی درخواست نہیں کی بلکہ سیز فائر بھارت کی خواہش تھی، ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی:پاکستان کی مسلح افواج نے کہا ہے کہ سیز فائر کی خواہش...

کوئی بھارتی پائلٹ پاکستان کی حراست میں نہیں ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی:ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے...

راولپنڈی اور اسلام آباد میں بارش سے موسم خوشگوار

اسلام آباد: راولپنڈی اور اسلام آباد میں بارش سے موسم خوشگوار ہو...