Home sticky post 3 کترینہ کیف کا شوہر وکی کوشل سے متعلق حیران کن انکشاف

کترینہ کیف کا شوہر وکی کوشل سے متعلق حیران کن انکشاف

Share
Share

ممبئی: بھارتی اداکارہ کترینہ کیف نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے شوہر وکی کوشل ان کی بات کہنے سے پہلے سمجھ جاتے ہیں، وہ سمجھ جاتے ہیں کہ انہیں اب گھر سے باہر جانا ہے۔

بالی وڈ کی مشہور جوڑی وکی کوشل اور کترینہ کیف 9 دسمبر 2021ء کو راجستھان میں شادی کے بندھن میں بندھی، یہ دونوں اپنی خوبصورتی اور مضبوط رشتے کی وجہ سے مداحوں میں بے حد مقبول ہیں اور ایک دوسرے کو سوشل میڈیا پر سپورٹ کرنے سے کبھی نہیں ہچکچاتے۔

حال ہی میں کترینہ کیف نے فوربس انڈیا لیڈر شپ ایوارڈز (FILA 2025) میں شرکت کی اور دلچسپ انکشاف کیا کہ ان کے شوہر وکی کوشل کب سمجھ جاتے ہیں کہ انہیں گھر سے باہر جانا ہے۔

کترینہ نے مسکراتے ہوئے بتایا کہ جب بھی میرے گھر پر کے بیوٹی کی میٹنگ ہوتی ہے، وکی مجھ سے پوچھتے ہیں، آج کیا پلان ہے؟ جیسے ہی میں کہتی ہوں کہ کے بیوٹی کی میٹنگ ہے، وہ فوراً کہتے ہیں، اچھا مطلب تم چاہتی ہو کہ میں پورا دن گھر سے باہر رہوں۔

کترینہ نے مزید کہا کہ وکی ہمیشہ انہیں اسپیس اور وقت دیتے ہیں، خاص طور پر جب وہ اپنے برانڈ کے بیوٹی سے متعلق اہم فیصلے لے رہی ہوتی ہیں۔

کترینہ کیف نے یہ بھی اعتراف کیا کہ میرے بیوٹی برانڈ نے ذاتی طور پر بھی مجھے بہت کچھ سکھایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے ایک سب سے بڑی چیز سیکھی، جو میرے شوہر ہمیشہ کہتے تھے، وہ یہ کہ مجھے بولنے دو، سب کو بولنے کا موقع دینا ضروری ہوتا ہے لیکن اب وہ بھی سمجھ چکے ہیں کہ مجھے بھی بولنے دینا چاہیے۔

Share
Related Articles

میری ریڈ لائن پاکستان ،ہم اسٹیبلشمنٹ کیخلاف ہیں نہ ہمارا کوئی جھگڑا ہے، علی امین گنڈاپور

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ یہ...

عمر ایوب اور ایس پی کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

راولپنڈی:اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب اور ایس پی نبیل کھوکھر کے...

وزیراعظم نے نیشنل فیوژن اینڈ تھریٹ اسیسمنٹ سینٹر کا باقاعدہ افتتاح کردیا

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل فیوژن اینڈ تھریٹ اسیسمنٹ سینٹر کا...

بلوچستان میں کالعدم بی ایل اے کے دہشت گردوں کے حملے میں سیکیورٹی فورسز کے 7 جوان شہید

راولپنڈی:بلوچستان میں کالعدم تنظیم نام نہاد ’بلوچ لبریشن آرمی‘ (بی ایل اے)...