Home سیاست لاہور میں جناح ہاوٴس پر حملے میں ملو ث خدیجہ شاہ سی آئی اے کے سامنے پیش

لاہور میں جناح ہاوٴس پر حملے میں ملو ث خدیجہ شاہ سی آئی اے کے سامنے پیش

Share
Share

لاہور:لاہور میں جناح ہاوٴس پر حملے میں ملوث تحریک انصاف کی حامی اور پولیس کو مطلوب خدیجہ شاہ سی آئی اے کے سامنے پیش ہوگئیں۔

جناح ہاوٴس حملے میں مطلوب خدیجہ شاہ سی آئی اے اقبال ٹاوٴن تھانے پہنچیں اور خود کو ایس ایس پی سی آئی اے ملک لیاقت کے سامنے خود کو تفتیش کے لیے پیش کیا، جس پر انہیں ڈی ایس پی سی آئی اے محمد علی بٹ نے گرفتار کرلیا۔

قبل ازیں ذرائع کا کہنا تھا کہ پولیس نے جناح ہاوٴس حملے میں مطلوب خدیجہ شاہ کی گرفتاری کے لیے گلبرگ کے 2 میں ایک گھر میں چھاپہ مارا تاہم وہ موقع سے فرار ہوگئیں تھیں۔

پولیس کا کہنا تھا کہ خدیجہ شاہ ٹیم کے پہنچنے سے ایک گھنٹہ قبل برقع پہن کر نکلیں اور وہ رابطے کے لیے کسی دوست کی موبائل سم استعمال کررہی ہیں۔

خدیجہ شاہ سے متعلق مہر ترین کا کہنا تھا کہ ان کے فلیٹ سے جانے کے بعد خدیجہ سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔ ڈی آئی جی انوسٹی گیشن لاہور کامران عادل نے یقین دہانی کرائی تھی کہ خدیجہ شاہ کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

سابق وزیر خزانہ سلمان شاہ کی صاحبزادی خدیجہ شاہ پر 9 مئی کو پیش آنے والے جلاوٴ گھیراوٴ اور ہنگامہ آرائی کے واقعات کے دوران لاہور کور کمانڈر ہاوٴس جسے جناح ہاوٴس بھی کہا جاتا ہے پر حملے کی قیادت کرنے کا الزام تھا اور اْن کی نو مئی کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر سامنے آئیں تھیں۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...