Home سیاست خدیجہ شاہ کا رکن قومی اسمبلی بننے کیلئے امریکی شہریت چھوڑنے کا اعلان

خدیجہ شاہ کا رکن قومی اسمبلی بننے کیلئے امریکی شہریت چھوڑنے کا اعلان

Share
Share

اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما خدیجہ شاہ مخصوص نشست پر رکن قومی اسمبلی بننے کیلئے امریکی شہریت چھوڑنے کو تیار ہوگئیں۔

پی ٹی آئی کی رہنما خدیجہ شاہ نے دُہری شہریت چھوڑنے تک مہر النسا سجاد کو اپنا نمائندہ مقرر کردیا، عمران خان نے خدیجہ شاہ کو قومی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشست کیلئے نامزد کیا تھا، مہر النسا سجاد دُہری شہریت ترک کرنے تک خدیجہ شاہ کی نمائندگی کریں گی۔

خدیجہ شاہ نے انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں کہا کہ میرے رہنما اور زندگی کے ہیرو عمران خان نے مجھے اس قابل سمجھا کہ ان کی پارٹی کی نمائندہ بنوں اور عمران خان کے ویژن کو آگے بڑھاؤں، میں مخصوص نشست کی پیشکش قبول کر رہی ہوں۔

نامزد رکن اسمبلی نے مزید کہا کہ جب تک میری دُہری شہریت کا مسئلہ حل نہیں ہوتا اس وقت تک مہر النساء کو نمائندہ مقرر کرتی ہوں، جو میری دوست یا رشتہ دار نہیں، میں نے بہت سوچ سمجھ کر انہیں اپنا نمائندہ مقرر کیا ہے وہ آکسفورڈ کی تعلیم یافتہ ہیں۔

پی ٹی آئی کی رہنما نے کہا کہ مہر النساء ویسی ہی خاتون ہیں جیسی کہ میں پاکستان کی ہر خاتون کو دیکھنا چاہتی ہوں، جو آکسفورڈ یونیورسٹی میں نائب صدرکے عہدے پر بھی خدمات انجام دے چکی ہیں اور میری طرح حقیقی جمہوریت کی بقاء کی جنگ لڑنے کیلئے تیار ہیں۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...