Home سیاست خدیجہ شاہ کی جناح ہاوٴس حملہ اور عسکری ٹاور جلاوٴ گھیراوٴ مقدمہ میں ضمانت کی درخواستیں منظور

خدیجہ شاہ کی جناح ہاوٴس حملہ اور عسکری ٹاور جلاوٴ گھیراوٴ مقدمہ میں ضمانت کی درخواستیں منظور

Share
Share

لاہور ہائیکورٹ نے معروف ڈیزائنر اور ایکٹوسٹ خدیجہ شاہ کی جناح ہاوٴس حملہ اور عسکری ٹاور جلاوٴ گھیراوٴ مقدمہ میں بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواستیں منظور کرلی.

ہائیکورٹ کی جسٹس مس عالیہ نیلم اور اسجد جاوید گھرال پر مشتمل دو رکنی بنچ نے تحریک انصاف کی ورکر معروف ڈیزائنر خدیجہ شاہ سمیت دیگر ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنایا.

بنچ نے خدیجہ شاہ کی جناح ہاوٴس حملہ اور عسکری ٹاور جلاوٴ گھیراوٴ مقدمہ میں ضمانت منظور کی۔

عدالت نے مزید 6 ملزمان کی بھی ضمانتیں منظور کیں جبکہ نامزد ملزم سفیان کی ضمانت واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردی.

فیصلہ سنائے جانے کے وقت خدیجہ شاہ کے خاوند ، والدہ بہن سمیت دیگر رشتہ دار بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے. عدالتی فیصلے کے بعد خدیجہ شاہ کے خاوند کا کہنا تھا اللہ کا شکر ہے انہیں انصاف مل گیا۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...