Home نیوز پاکستان خواجہ آصف بھی بجلی بحران اور زائد بلز کیخلاف اٹھ کھڑے ہوئے

خواجہ آصف بھی بجلی بحران اور زائد بلز کیخلاف اٹھ کھڑے ہوئے

Share
Share

سیالکوٹ: سابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف بھی بجلی کے بحران اور زائد بلز کے خلاف میدان میں آگئے۔

اپنے ایک بیان میں ن لیگی رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ صارفین کیلئے ریلیف کی حد 200 یونٹ سے بڑھا کر 300 یونٹ کر نی چاہیے اور اس کیلئے آئی ایم ایف کو اپروچ کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ‏ اس وقت یہ رعایت اگر سال میں کسی ایک ماہ میں 200 یونٹ سے تجاوز کر جائے تو سارے سال کی رعایت ختم ہو جاتی ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ‏آزاد کشمیر، فاٹا اور بلوچستان سے 200 ارب سے زائد بجلی کی قیمت ریکور نہیں ہوتی، سارے ملک میں 650 ارب سے زائد بجلی چوری ہوتی ہے، بڑے شہروں، مارکیٹوں میں 70 سے 80 فیصد بجلی چوری ہوتی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ بوجھ عام صارف پہ پڑتا ہے، ‏17 گریڈ سے اوپر تمام حکومتی اداروں میں مفت بجلی کی رعایت ختم ہونی چاہیے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ اس وقت وفاقی حکومت 900 ارب سے زائد سبسڈی چوری، کم ادائیگی اور لائین لاسز کو کور کرنے کیلئے پاور سیکڑ کو ادا کرتی ہے، یہی رقم عام صارف کو سستی بجلی مہیا کرنے کیلئے استعمال ہو سکتی ہے۔

Share
Related Articles

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...

محسن نقوی کا ایران کا اہم دورہ، فیلڈ مارشل کا خصوصی پیغام سپریم لیڈر تک پہنچائیں گے

اسلام آباد: وزیر داخلہ کرغزستان سے وطن واپس پہنچ گئے وفاقی وزیر...

عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال مسترد، عوام نے امن اور استحکام کا ساتھ دیا: شاہ غلام قادر

مظفرآباد: قائد حزب اختلاف کا احتجاجی کال پر ردعمل آزاد جموں و...